کوئٹہ،چمن(بیورورپورٹ)مستونگ میں چیک پوسٹ پر حملہ 2اہلکار شہید،چمن تباہی سے بچ گیا،پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ آور زخمی،تفصیلات کے مطابق مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے
،اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کے مطابق دہشتگرد اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، فورسز نے ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی،شہید لیویز اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں،
وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہادہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کا عزم اور حوصلے بلند ہیں، شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے
،دوسری جانب افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا،پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے چمن پریس کلب کے سامنے واقعہ پولیس ناکے پر فائرنگ اور بم سے حملے کی کوشش کی گئی
،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی دوسرا فرار ہوگیا،دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا
،ذرائع کے مطابق دہشتگرد چمن پریس کلب کے باہر قائم پولیس ناکے پر بم نصب کرنا چاہتے تھے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قیمتوں جانوں کو بچا لیا۔
مستونگ ، لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 2اہلکار شہید،پولیس نے چمن کو تباہی سے بچالیا



















