ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی

انقرہ: ( ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق صدر اردوان کی منظوری کے بعد ترکیہ میں معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہوگیا۔

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے 5 نومبر کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کی تھی، ترکیہ سعودی عرب میں فوج کی تعیناتی کی اجازت کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پیش کرے گا۔