پاک روس تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

ماسکو:(مشرق نیوز)پاکستان ،روس نے 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرلیا۔

بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو میں ہوا ،دونوں ممالک نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا، اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر توانائی اویس لغاری اور روسی ہم منصب نے کی ،کمیشن کا اگلا اجلاس 2027 میں پاکستان میں ہوگا،اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صنعت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔