اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے فضل الرحمن تصادم چاہتے، احتجاج کوئی اتنی بڑی بات نہیں، معمولی ٹریفک جام ہوتے رہتے ہیں ،امیر جے یوآئی کو پاکستان ، طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہافضل الرحمن کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان ،افغانستان یاطالبان کےساتھ کھڑا ہوناہے،مولاناعسکری جماعت کی طرح برتا ﺅکر رہے ہیں، ایک قدم پیچھے ہٹ کر راستے نکالنے چاہئیں،راستے بند نہ کیے جائیں تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں، اچھا نہیں لگتا مشرف کا ایل ایف او منظور کرانےوالے فضل الرحمن جمہوری حکومت کے ریفرنڈم کو غلط قرار دیں،وزیر اطلاعات نے کہابلاو ل بھٹو زیادہ غصہ کر رہے ہیں، ریفرنڈم کے خوف میں نہیں جانا چاہیے، عوامی رائے سے ڈر کیوں ہے؟، بلاول بھٹو زرداری بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں تو عدالت میں قانونی دلیل دینی چاہئیں،پیپلز پارٹی سے اختلافات ہیں لیکن مطلب تعلقات ختم ہونا نہیں،صوبوں کا معاملہ پارلیمان میں آیا تو پی ٹی آئی سے بھی رائے لی جا سکتی ہے۔



















