اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہاہے فضل الرحمن کےساتھ جو کچھ ہورہا پہلے سے طے تھا،مولانا کے بعد ن لیگ ،پیپلز پارٹی سمیت سب کی باری آئے گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاپی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، ہمیشہ قانون کی بات کرتے ہیں، دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عوام کا اعتماد ضروری ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان،بشریٰ کو جیل میں سہولیات دی جائےں۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہاپاکستان میں ترقی قانون پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے،پارٹی میںکوئی اختلافات نہیں،سب کا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہے، سہیل آفریدی اب بھی وزیراعلیٰ ہیں۔
دوسری جانب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کی،علی امین گنڈاپور وکیل راجہ ظہورالحسن کے ہمراہ پیش ہوئے،عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔



















