چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال

 بیجنگ: (مشرق نیوز)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کا 2035تک چاند پر اترنے کا ہدف ،آئندہ قمری مشن میں چاند پر روور بھیجنے کےلئے پرامید ہے، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع ،امدادی نظام کو موثر بنایا جا سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاپاکستان چین کے انسان بردار خلائی مشن کا پہلا بین الاقوامی شراکت دار بن گیا،دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے آگے بڑھ کر خلا تک جاپہنچی، پاکستان نے 2برس میں تقریبا 5سیٹلائٹس خلا میں بھیجے، ذیشان علی کے خلائی تجربات موسمیاتی مشکلات کےخلاف مزاحمت، بیجوں ،جدید صنعتی مواد کی تیاری میں معاون ہوں گے، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع ،امدادی نظام کو موثر بنایا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا پاکستان نے تمام ملکی مصنوعات کو چینی منڈی تک ڈیوٹی فری رسائی دینے کی درخواست کردی،احسن اقبال نے چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے نائب چیئرمین ژو ہائی بنگ سے ملاقات میں کہاپاکستان کو افریقی ممالک کی طرز پر چین میں زیرو ٹیرف تجارتی سہولت فراہم کی جائے،مالی سال 2025-26میں چین سے پاکستان کی درآمدات 22.34 ارب ڈالر ،برآمدات 2.71 ارب ڈالر رہیں،سالانہ برآمدات 3ارب ڈالر سے بڑھا کر 20 سے 25 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے