کراچی:(بیورورپورٹ) پاکستانی کمپنی آربی انٹرنیشنل نے کینیا کی کمپنی فانا انویسٹمنٹ کو 15 ہزار میٹرک ٹن چاول فراہم کرنے کےلئے 7.5 ملین ڈالر کا معاہدہ کر لیا،معاہدہ فوڈ ایگرو 2026 کی نمائش میں طے پانےوالا چاول کی برآمدات کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔
دوسری جانب وزیر تجارت جام کمال نے ایکسپو سینٹر میں مالدیپ کے وزیر سیاحت سے خصوصی ملاقات کی،دونوں فریقوں نے براہ راست فضائی رابطوں ،اقتصادی تعاون کے وسیع تر لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں سرمایہ کاری ،کاروباری شراکت داری کے فروغ کےلئے ایس آئی ایف سی کے اہم کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔



















