ادویات کی ٹریکنگ کیلئے وزارت قومی صحت کی ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان کی طبی سہولتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے شاندار اقدام ہے، جعلی و غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے اہم ڈیجیٹل اقدام کیا گیا ۔
شہباز شریف نے کہا محفوظ دوا ایپ بنانے پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور سی ای او ڈریپ مبارکباد کے مستحق ہیں، محفوظ دوا منصوبے میں تعاون کرنے والی وزارتوں، اداروں اور فارما انڈسٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محفوظ دوا منصوبے کا پیغام وزارت اطلاعات کے تعاون سے گھر گھر پہنچایا جائے۔


















