پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان اور چین نے ایل پی جی پلانٹ ، پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت توانائی کے اہم منصوبوں پر فوری عملدرآمد کرنے، پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا،وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی جس میں طے پایا تشکیل دی جانے والی مشترکہ کمرشل ٹیم توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرے گی،دونوں ممالک نے ایل پی جی پلانٹ، سٹوریج اور ٹرمینل سہولیات کے منصوبے کو فوری طور پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا، جس سے ملک میں گیس کی مقامی سپلائی میں اضافے اور قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی،ملاقات میں چینی کمپنیوں کی پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پٹرولیم سٹوریج، ٹرمینلز اور ڈاون سٹریم توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی،اس موقع پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا حکومت کی اولین ترجیح بات چیت کو عملی منصوبوں اور صنعتی ترقی میں تبدیل کرنا ہے،چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا،مزید بر آں پاکستان اور روس نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرلیا ،اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون سے متعلق بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو میں اختتام پذیر ہوگیا جس میں اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، بین الحکومتی کمیشن کے 11ویں اجلاس کے پروٹوکول اور 2026 سے 2030 تک اقتصادی تعاون کے پروگرام پر دستخط کیے گئے، اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور روس کے وزیر توانائی سرگئی تسیویلیف نے کی،اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کی مجموعی صورتحال اور گزشتہ اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صنعتی ترقی، زراعت، انسانی وسائل، ادویہ سازی، ٹرانسپورٹ روابط، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا،علاوہ ازیں ناروے میں پاکستان کے سفیر عاصم علی خان نے اوسلو کے پاکستان ہاو¿س میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی چیئرپرسن حنا ربانی کھر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا،تقریب میں ناروے کی پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ و دفاع کے چیئرمین پیٹر فرولچ اور کمیٹی کے دیگر ارکان، پاکستان ناروے دوستی گروپ کے چیئرمین فرخ قریشی، ڈپٹی چیئرپرسن ٹرائن لیز سنڈنس، رکن پارلیمنٹ ہمانشو گلاٹی، سابق ارکان پارلیمنٹ خالد محمود اور لارس رائز سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی،استقبالیے میں پاکستان اور ناروے کے دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،شرکاءنے موجودہ علاقائی اور عالمی چیلنجز کے تناظر میں کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور تنازعات کے پ±رامن حل کی ضرورت پر زور دیا،دونوں ممالک کی پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہوںنے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور ناروے کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، مسلسل رابطوں، باہمی افہام و تفہیم اور پارلیمانی روابط میں اضافے کی اہمیت اجاگر کی،ملاقات میں پاکستان اور ناروے کے درمیان دوستی و تعاون کو فروغ دینے اور عالمی امن و استحکام کےلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔