سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب کا بھاری اضافہ

کراچی:(بیورورپورٹ)سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب کا بھاری اضافہ، حجم بڑھ کر 90.98 ٹریلین تک جاپہنچا۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ 84.8 ٹریلین تھا، جون 2026 کے اختتام تک بڑھ کر 90.98 ٹریلین ہوگیا،مالی سال 2027 سے 2029 کےلئے تیار کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزئیے میں بتایا گیا جون 2026 کے اختتام تک حکومت اورضمانت یافتہ مجموعی قرضوں کا حجم 90.98 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔

قرضوں کے حجم میں اضافے کے باوجود مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلے میں قرضوں کا تناسب کم ہوکر 72 فیصد رہ گیا، معاشی ماہرین کےلئے قرضوں کے حجم میں اضافے کےساتھ جی ڈی پی کے تناسب میں کمی معاشی نمو ،قرضوں کے انتظام کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے،وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2027 سے 2029 کے دوران قرضوں کی پائیداری، مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی توازن برقرار رکھنا حکمت عملی کا اہم حصہ ہوگا۔