لاہور (کامرس رپورٹر) مالی سال 2023-24کی مدت کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے آڈٹ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ شادی ہالز گزشتہ 2 سالوں کے ماہانہ ریٹرن پر فکسڈ سیلز ویلیو ظاہر کر کے برائے نام ٹیکس ریٹرن بھر رہے تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ اور PRA کے IT ونگ تکنیکی ونگ ہونے کے ناطے الیکٹرانک طریقے سے منظم ہونے والے ریٹرن میں اس طرح کے ان پٹ کنٹرول کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہیں لیکن دونوں ونگ سسٹم میں بے قاعدگی کی نشاندہی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکشن 48 (جرائم اور جرمانے) کے نمبر 6 کے مطابق کوئی بھی شخص جو جان بوجھ کر یا دھوکہ دہی سے۔(اے) اتھارٹی کے کسی افسر کو جھوٹی یا جعلی دستاویز جمع کروانا،(بی) ریکارڈ کو تباہ، تبدیل، مسخ یا غلط کرتا ہے؛ یا(سی ) غلط بیان، جھوٹا اعلان، جھوٹی نمائندگی، جھوٹی شخصیت، یا کوئی غلط معلومات دیتا ہے یا(ڈی) ٹیکس کی اصل رقم کی ادائیگی، وصولی، یا جمع کرنے میں ناکام، یا ناقابل قبول ٹیکس کریڈٹ یا ایڈجسٹمنٹ یا کٹوتی یا رقم کی واپسی کا دعوی کرتا ہے۔ایسا شخص 50 ہزار روپے جرمانہ یا ٹیکس کی مدت کیلئے قابل ادائیگی ٹیکس کا سو فیصد ادا کرنے کا ذمہ دار ہو گا جس سے جرم کا تعلق ہو، جو بھی زیادہ ہو۔ ایسا شخص مزید ذمہ دار ہو گا، سپیشل جج کی طرف سے جرم ثابت ہونے پر، ایک مدت کیلئے قید یا جرمانے کے ساتھ جو کہ ٹیکس کی مدت کیلئے قابل ادائیگی ٹیکس کے برابر رقم تک ہو سکتا ہے یا قید اور جرمانہ دونوں ایک ساتھ عائد کر سکتا ہے جو جرم کا مرتکب ہواہے۔آڈٹ کا خیال ہے کہ اندرونی کنٹرول کی عدم موجودگی اور انتظامیہ کی جانب سے عدم فعالیت کے نتیجے میں 604 کیسز میں برائے نام ٹیکس گوشوارے بھرنے والے شادی ہالز کی عدم فعالیت کا نتیجہ ہے۔جب نومبر 2024 کے مہینے کے دوران نشاندہی کی گئی۔ متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔جنوری 2025 کے مہینے میں ڈی اے سی کی میٹنگ ہوئی، محکمہ نے پیرا کو قبول کیا لیکن آڈٹ کیلئے کوئی تعمیل نہیں دکھائی گئی۔ اس لیے پیرا کو تعمیل کیلئے زیر التواءرکھا گیا ہے۔آڈٹ سفارش کرتا ہے کہ فوری طور پر قانون میں دستیاب میکانزم کی مدد سے اصل ٹیکس کا تعینکیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ جھوٹے اعداد و شمار اور ٹرن اوور ظاہر کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو رواں مالی سال27 -2026کے پہلے 4ماہ میں تقریباً 56.17ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس شاٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کیلئے پنجاب حکومت نے پی آر اے کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 528.5ارب روپے مقرر کیا ہے جس کے مطابق پی آر اے کو یہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے رواں مالی سال کے ہر مہینے میں کم ازکم 44.04ارب روپے کی ٹیکس وصولی کرنی چاہیے۔پی آر اے کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں 120 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی ہوئی جو کہ اگرچے گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران 92ارب روے سے زائد کی ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 28 ارب روپے زائد ہے لیکن رواں مالی سال کے پہلے4ماہ کیلئے 176.17ارب روپے کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے مقابلے میں 56.17ارب روپے کم ہے۔اسی طرح پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گزشتہ ماہ (اکتوبر)میں 33ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولی کے اعدادوشمار جاری کئے جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی اکتوبر کیلئے کم از کم 44.04ارب روپے کی ٹیکس وصولی حاصل کرنےمیں بری طرح ناکام رہی ہے اور اکتوبر میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس وصولی میں 7.04 ارب روپے کا شاٹ فال آیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی کی انتظامیہ نے کارکردگی میں کمی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ اتھارٹی نے پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا ہے اور ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ہونے والے حالیہ اجلاسوں میں واضح کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ سیل، سروسز سیکٹر کی کڑی نگرانی کیلئے پی آر اے ڈیجیٹل مانیٹرنگ ڈرائیو کے تحت سینٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے اور ای-آئی ایم ایس رسیدوں پر کیو آر کوڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بھاری جرمانے اور کارروائیاں: لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں درجنوں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقد ادائیگی پر مجبور کرنے والے یا غیر رجسٹرڈ پوائنٹ آف سیل استعمال کرنے والے اداروں کو بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ ٹیکس نیٹ میں توسیع: اتھارٹی کے مطابق آپریشنل دائرہ کار کو 10 سے بڑھا کر 26 اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ سالانہ ہدف کو ہر صورت پورا کیا جا سکے۔
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
















