دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل


راولپنڈی :(بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کا دورہ کیا، موجودہ سکیورٹی صورتحال ،دہشتگردی کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے ،وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،دہشتگردی کےخلاف حاصل کامیابیوں کو مستحکم کرنے ،علاقے میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کےلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے افسروں، جوانوں سے ملاقات کی ،اعلیٰ سطح کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت ، غیر متزلزل عزم کو سراہا،خیبر پختونخوا پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے بہادر صف اول کی فورس قرار دیا،دہشتگردی ،فتنہ الخوارج کےخلاف پولیس کی ثابت قدمی ،قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے ،خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کےلئے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا