حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاپاکستان مشکل گھڑی میں برادر ملک سعودی عرب ،عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا شہری بنیادی ڈھانچے ،معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے کی جانے والی جارحانہ کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں،غیرذمہ دارانہ اقدامات خطے کے امن و استحکام کےلئے خطرہ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا پاکستان سعودی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کے تحفظ کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ، مملکت کو اپنے شہریوں ،مقیم افراد کی حفاظت کےلئے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے،پاکستان سعودی عرب ،عوام کےساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کےلئے کی جانےوالی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔