کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے شہباز شریف کو 2 مرتبہ وزیر اعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا وزیراعظم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا،معاشی مسائل کی طرف توجہ دینے کا موقع نہیں دیا گیا، کوشش کریں تو کوئی وزیر اپنا ایجنڈا سنا دیتا ہے،فضل الرحمن ،بانی پی ٹی آئی کو ساتھ لےکر چلنا ہوگا،عوام کو ایک یا ہزار صوبے بننے کی کوئی فکر نہیں ، عوام کی فکر معاش ہے، وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتا ہوں تاکہ عوام کی معاشی مشکلات کےلئے کام کر سکیں، آپ فضل الرحمن کو پسند کریں یا نہ کریں اپوزیشن بینچز پر بیٹھے ہیں، خان صاحب کو پسند کریں یا نہ کریں ،جماعت موجود ہے، خان صاحب نے میرے والد کو جیل بھیجا ،انتقام پر یقین رکھتا تو کہتا رگڑا دیتے رہو۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ملک میں معاشی حالات سب کے سامنے ،خطے میں جنگ کے حالات ،ہر شہری جنگ کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا رہا ہے،اپنی زندگی میں اتنا مشکل معاشی وقت نہیں دیکھا،امن معاہدہ ہوتا نظر نہیں آتا،دنیا بھر میں حکومتوں کا فوکس ہے معاشی بحران سے کیسے ریلیف دیں،معاشی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،افسوس سیاستدانوں ،حکمرانوں نے عوام کی تکالیف پر توجہ دینا چھوڑ دی ،پیپلزپارٹی عوام کی بہتری کےلئے کام کرتی ہے،عوام کو ریلیف دینا ترجیح ،سندھ کے چھوٹے زمینداروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں،صفر سے 25 ایکڑ تک اپنی زمین خود کاشت کرنےوالے کسانوں کی مدد کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہاہاری کارڈ کے ذریعے 6لاکھ کسانوں کو امداد دی جائے گی، ویٹ سپورٹ پروگرام کے تحت کسانوں کو 4 ہزار روپے فی ایکڑ دئیے جا رہے ہیں، گندم کی خریداری پر کسانوں کو مزید 2ہزار روپے فی ایکڑ دئیے جائیں گے، چھوٹے زمینداروں کی امداد ترجیح ہے، تھرپارکر کےلئے وزیراعلیٰ کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں،بےنظیر کارڈ کے ذریعے تھرپارکر کے غریب عوام کو 8 ہزار روپے دیے جائیں گے، امداد سے تھرپارکر کے غریب عوام خشک سالی کا مقابلہ کرسکیں گے، معاشی بحران سنگین ، پیپلزپارٹی نے عوام کا خیال رکھا ،ہاری کارڈ دے رہے ہےں ،10لاکھ گھر بنا کر دئیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا سندھ بھر میں خصوصا کراچی میں صحت کی بہترین سہولیات دیں، صحت کے شعبے میں عالمی سطح کے ادارے بنائے ، دنیا بھر کا مہنگا ترین علاج عوام کو فری دے رہے ہیں،جانتے ہیں لوگ پریشان ، علاج نہ ہونے کی وجہ سے کوئی شخص جان سے جائے تو قبول نہیں،ماضی میں پاکستانیوں کو علاج کےلئے بیرون ملک جانا پڑتا تھااب سندھ میں بہترین طبی سہولیات میسر ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو پیپلزپارٹی کا منشور قبول کرنا چاہیے، سیاسی لڑائیاں بھول کر معاشی بحران سے نمٹنے پر توجہ دیں، معاشی بحران سے نکلنے تک کوئی اور ترجیح نہیں ہونی چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہاشہباز شریف کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، معیشت میں مزید بہتری لانے کی ضرورت تھی، جنگ شروع ہوئی تو وزیراعظم کی ٹیم نے اچھا کام کیا،معاشی مسائل کی طرف توجہ ،تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، شہبازشریف ایسا کرنے لگتے ہیں تو کوئی وزیر دوسرا ایجنڈا لے آتا ہے، کچھ لوگوں کا کام ہی وزیراعظم کو گرانے کی کوشش کرنا رہا ہے، چاہتا ہوں شہبازشریف مدت پوری کرنے والے پہلے وزیراعظم بنیں،کامیابی کےلئے دعاگو ہوں۔
چیئرمین پی پی نے کہاملک کے اصل مسائل حل کرنے کےلئے قومی کوشش درکار ہے، فضل الرحمن ،بانی پی ٹی آئی کو ساتھ لےکر چلنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے مسائل اپنی جگہ، اسمبلی میں تعداد زیادہ ہے، مسائل کے حل کےلئے بانی پی ٹی آئی کو بھی مذاکرات میں شامل کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ہی صدر زرداری کو جیل بھجوایا تھا، زور زبردستی کی سیاست نہیں کرتا ،اپنا موقف پیش کرنا حق ہے، وزیر اعظم کی مرضی ہے عوامی مشکلات کم کریں یا نہیں،سیاسی جماعتوں کو تمام اختلافات بھلا کر معاشی بحران سے نکلنے پر اتفاق کرنا ہوگا،عوام کے اصل مسائل کی طرف میڈیا ،سیاستدانوں کی توجہ دلاتے رہیں گے۔
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو


















