مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہااجلاس میں سعودی عرب ،یمن میں حوثی جنگجووں کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیاجائےگا’سعودی عرب کے جنوب میں مسلسل بدامنی واضح طور پر اجلاس کے ایجنڈے کا اہم نکتہ و انتہائی اہمیت کی حامل ہے،اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ ،پاکستان کے وزرائے دفاع ،وزرائے خارجہ شرکت کریں گے،معاہدے کے مطابق سعودی عرب کو لاحق کوئی بھی خطرہ پاکستان ،ترکیہ کےلئے خطرہ اور بات بالکل واضح ہے۔

خواجہ آصف نے کہامکہ معاہدہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے،امور کو درست سمت دینے کےلئے تواتر کےساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ چند مہینوں میں تمام انتظامات مکمل ہو جائیں اور آگے بڑھ سکیں،اسرائیل خطے کے دیگر ممالک کےلئے ممکنہ خطرہ،اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے