لندن:(مشرق نیوز)ایک سال کے دوران برطانوی شہریت حاصل کرنے والوں میں بھارتی ،پاکستانی سرفہرست رہے۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر تک 12 ماہ کے دوران پناہ کی درخواست دینے والوں میں ایک تہائی کمی ہوئی ،74 ہزار افراد نے پناہ کی درخواست دی جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 33 فیصد کم ہے،برطانوی ہوم آفس کے مطابق کمی کی بڑی وجہ غیر قانونی راستوں سے آنے والوں کی درخواستوں میں کمی ہے،برطانوی شہریت کے حصول کےلئے درخواست دینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار کی ریکارڈ سطح تک جاپہنچی ۔



















