ریاست فلوریڈا میں تھینکس گیونگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا جنگ میں فتح کے وقت کا تعین اپنا فیصلہ ہوگا، سچ پوچھیں تو فتح جب میں چاہوں گا تب حاصل ہو جائے گی۔
امریکی صدر نے کہا انتظامیہ نے ایران کے لیے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا رکھا ہے۔
ٹرمپ نے کہا نرمی برتنے کی کوشش کر رہے ہیں اور معاہدہ کرنے اور بہت سی جانیں بچانے کا پورا موقع دے رہے ہیں لیکن مجھے یقین نہیں آیا وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں گے یا نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کچھ لوگ سوال کرتے ہیں ایران معاہدہ کیوں نہیں کر رہا؟ کیا وہ پاگل ہیں؟ صدر ٹرمپ نے کہا شاید وہ واقعی پاگل ہیں۔



















