ٹرمپ کو سبکی،کم جونگ ان کا فون کالز ،خط کا جواب دینے سے انکار

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ کو سبکی،شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کافون کالز ،خط کا جواب دینے سے انکار ،ملاقات کی تازہ کوشش بھی ناکام ہوگئی۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال امریکہ ، شمالی کوریا کے درمیان قائم شدہ ٹیلی فون لائنز ،رابطہ چینلز کے ذریعے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم دوسری جانب سے جوابی کال نہیں کی گئی،صدر ٹرمپ نے کم جونگ خط تحریر کیا لیکن اصل مسئلہ خط کم جونگ ان تک پہنچانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس حکام نے منصوبے کے تحت گروپ کو مین ہٹن میں اقوامِ متحدہ کےلئے شمالی کوریا کے مستقل مشن دفتر کے باہر انتظار کےلئے بھیجا ،شمالی کوریائی سفارتکار گزرا تو گروپ نے لپک کر خط ہاتھوں میں تھما دیا، بعد ازاں اقوامِ متحدہ اجلاس میں سفارتکار نے خط امریکی نمائندے کے سامنے پھینک دیا۔

اخبار کے مطابق دکھائی دیتا ہے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ ترک کرنے میں دلچسپی رکھتے نہ ہی ٹرمپ کےساتھ دوستی کے خواہشمند ہیں،رواں ہفتے ایشیا کے دورے کے موقع پر کم جونگ ان کےساتھ ملاقات کی ٹرمپ کی تازہ کوشش بھی ناکامی سے دوچار ہوئی، دونوں فریقوں نے آخری لمحات میں آمنے سامنے بات چیت کے امکان کا جائزہ لیا لیکن کم جونگ کی شرائط امریکہ قبول نہیں کر سکتا تھا۔