جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج

لاہور: (کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے جناح ہاوس جلاو گھیراو کیس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ملزمہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔