فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
فیروزوالہ: (نمائندگان) فیروز والہ میں زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔
جنت ،مہک ،عیشا افضال نے تقریباً ایک ماہ قبل خریدے گئے نوڈلز رات کو پکا کر کھائے ، کچھ دیر بعد اچانک الٹیاں شروع ہوگئیں، طبیعت خراب ہونے پر تینوں بہنوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا،5سالہ جنت اور 7سالہ مہک جانبر نہ ہو سکیں ،عیشا افضال کی جان بچ گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر، ایس ایچ او فیروزوالہ اور محکمہ فوڈ کی ٹیم نے نجی بیکری پر چھاپہ مارا، ایکسپائرڈ بوتلیں، جوس و دیگر کھانے پینے کی اشیا برآمد کرکے بیکری کو سیل کر دیا ۔

















