اسلام آباد (مشرق نیوز) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان اور جنوبی افریقا کے معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات روشن ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کے پروگریسو بزنس فورم کے وفد نے پاکستانی ہائی کمشنر کے ہمراہ اسلام آباد میں ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، جہاں وفد نے گروپ چیئرپرسن ڈاکٹرگوین راموکوپا کی قیادت میں ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کی۔
اس اہم ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون، کاروباری روابط کے فروغ اورباہمی مفاد کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تحقیق و ترقی، تکنیکی مہارت، سرمایہ کاری اورصنعتی شراکت داری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔
ایس آئی ایف سی’ ’لک افریقہ پالیسی‘ ‘ کے تحت افریقی ممالک سے معاشی روابط، برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

















