گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان،قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق کراچی، اسلام آباد ،حیدرآباد میں قیمتیں سب سے زیادہ ہیں،20کلو کاتھیلا3600تک جاپہنچا،لاہور3647،گوجرانوالہ3400،سکھر3360،کوئٹہ میں20کلو آٹے کاتھیلا3330میں فروخت ہورہاہے۔



















