اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ،سیاسی کمیٹی میں سینٹ کی نمائندگی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
اندرونی کہانی کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر علی ظفر ،سلمان اکرم راجہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،اراکین نے سوال اٹھایا سیاسی کمیٹی میںسینٹ کے پارلیمانی لیڈر کو کیوں شامل نہیں کیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا پارٹی عہدے رکھنے والے افراد کو سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا ، بعض لوگوں کی میڈیا میں گفتگو پر سلمان اکرم راجہ نے کہا وقت آنے پر بتاوں گا۔
بانی سے ملاقات کرنےوالوں کو منظور نظر کہنے پر بھی اراکین نے اعتراض اٹھایا اور ایسی اصطلاحات سے گریز کرنے کی رائے دی،4گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں نصف کے قریب اراکین نے شرکت کی،بانی سے ملاقات، صحت، صوبوں کے معاملے اور آئندہ لائحہ عمل پر آگاہ کیا گیا،اراکین کی اکثریت نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی حامی نکلی،صوبوں کے معاملے پر بحث کرنے پر اتفاق ہوا تاہم مرکزی قائدین کی عدم موجودگی کے باعث حتمی فیصلہ اگلے ہفتے تک موخر کردیا گیا۔



















