آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص

مظفرآباد: (بیورورپورٹ) آزاد کشمیر حکومت کے 100 روزہ پلان میں صحت، تعلیم، سیاحت، روزگار و دیگر شعبوں کےلئے 15 ارب مختص کردئیے گئے۔

وزراڈاکٹر مصطفی بشیر، وقار نور، عمیر نعیم و دیگر نے پریس کانفرنس میں100 روزہ پلان کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاصحت کارواں پروگرام کے تحت 70 موبائل ہسپتال یونٹس فراہم کیے جائیں گے، 20 ماڈل بنیادی مراکز صحت اور 10 رورل ہیلتھ سینٹرز قائم ہوں گے ،باغ میں جدید نواز شریف کارڈیک ہسپتال بنایا جائے گا،3شہروں میں کیتھ لیبز،3شہروں میں سٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے، نیلم ،باغ میں ریسکیو 1122 یونٹس بھی قائم ہوں گے ،مظفرآباد میں اربن ڈرینیج ،فلڈ پروٹیکشن منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں وزرا نے کہاتعلیم کے شعبے میں آوٹ آف سکول بچوں کےلئے درسگاہ پروگرام شروع ہوگا، آزاد کشمیر میں 5دانش سکول تعمیر کیے جائیں گے ، مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی بنے گی،طلبہ میں میرٹ پر 5ہزار لیپ ٹاپ تقسیم ،کامیاب و قائداعظم سکالرشپ پروگرام بھی شروع ہوں گے،7شہروں میں 75 گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم ،اپنا گھر پروگرام کے تحت بے گھر افراد کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے،دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔