بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:( ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز نوشکی، سیوی، پنجگور اور کیچ اضلاع میں کئے گئے۔

 بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا 20 نومبر کو نوشکی میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے ، اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سبی میں 21 نومبر کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور اور کیچ میں 22 ، 23 نومبر کو 2 الگ کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کئے گئے، کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔