پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ

لاہور (اپنے رپورٹر سے) پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ اور انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجراءکر دیا گیا ہے۔ حکومتِ پنجاب نے پنجاب سیکسول وائلنس رسپانس فریم ورک 2026ءتا 2030ءمتعارف کروا دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے زیر اہتمام فریم ورک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں برطانیہ، ترکی اور اقوام متحدہ سے سفرا، سینئر سرکاری افسران، ترقیاتی شراکت داروں اور سول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔ فریم ورک کا مقصد جنسی تشدد کی روک تھام، ادارہ جاتی ردعمل میں بہتری اور متاثرین کو صوبہ بھر میں مسلسل معاونت کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ فریم ورک کے تحت 20 سے زائد سرکاری محکموں کو جنسی تشدد کی روک تھام اور متاثرین کی معاونت کیلئے مربوط حکمت عملی میں شامل کیا گیا۔ پولیس کے ردعمل، طبی و قانونی خدمات، فرانزک سہولیات اور استغاثہ کے نظام کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور تشدد کو فروغ دینے والے نقصان دہ سماجی رویوں میں تبدیلی کیلئے بھی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں میں حفاظتی اقدامات بہتر بنانے اور اداروں سے باہر بچوں اور نوعمر افراد کے ساتھ مو¿ثر رابطہ قائم کرنے کیلئے اقدامات فریم ورک کا حصہ ہیں۔ صنفی بنیاد پر تشدد کے مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں، قانونی معاونت اور مختلف اداروں کے مابین رابطہ بہتر بنانے کی سفارشات بھی شامل ہیں۔ جنسی تشدد کے متاثرین کو مسلسل نفسیاتی، طبی، قانونی اور مالی معاونت فراہم کرنا فریم ورک کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ فریم ورک کی کامیابی کا اصل معیار تشدد کی روک تھام، متاثرین کو بروقت اور باوقار معاونت، اداروں کے مو¿ثر باہمی تعاون اور انصاف تک آسان و بامعنی رسائی ہوگا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے حکومتِ پنجاب زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب بھر میں اینٹی ریپ کرائسز سیلز فعال بنائے گئے ہیں۔ خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی فریم ورک متعارف کروانے پر محکمہ داخلہ پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بروقت طبی امداد، حساسیت کے ساتھ طبی معائنہ اور فرانزک شواہد کو درست طریقے سے جمع اور محفوظ کرنا متاثرین کی بحالی اور انصاف تک رسائی کیلئے نہایت اہم ہے۔ طبی و قانونی خدمات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ بہاولپور بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں قائم اے آر سی سی ایک چھت تلے طبی امداد، فرانزک معائنہ، پولیس معاونت اور نفسیاتی و سماجی مدد فراہم کر رہا ہے۔ پنجاب میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے اعلیٰ سطح پر اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب خواتین اور بچوں کے تحفظ اور فوجداری نظامِ انصاف کے ردعمل میں بہتری کیلئے خود لیڈ کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس تفتیش اور استغاثہ مضبوط بنانے، تحقیقاتی صلاحیت بڑھانے، حفاظتی اقدامات اور آڈیو ویڑول شواہد کے مو¿ثر استعمال پر زور دیا ہے۔ محکمہ داخلہ فریم ورک پر عملدرآمد کیلئے محکموں کی مستقل ذمہ داری، جوابدہی اور باہمی رابطہ کاری یقینی بنائے گا۔ متاثرین کو بروقت، پیشہ ورانہ اور باوقار معاونت کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ صوبہ بھر میں جنسی تشدد کی روک تھام اور متاثرین کے تحفظ کیلئے مربوط، مو¿ثر اور جوابدہ نظام قائم کیا جائے گا۔ یو این ایف پی اے نمائندہ برائے پاکستان ڈاکٹر لوئے شبانے نے اس موقع پر کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے خواتین و بچوں کے خلاف تشدد کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا منصوبہ قابل تعریف ہے۔ جنسی تشدد کی روک تھام انسانی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ایک اہم ترقیاتی ترجیح بھی ہے۔ تشدد کو جنم دینے والے سماجی رویوں اور عدم مساوات کا خاتمہ، متعلقہ اداروں کے ردعمل کو مضبوط بنانا اور متاثرین کیلئے مسلسل معاونت ضروری ہے۔ فریم ورک کو عملی نتائج میں تبدیل کرنے کیلئے حکومتی قیادت، ادارہ جاتی ذمہ داری اور دیرپا شراکت داری اہم ہے۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان نے اس موقع پر کہا کہ جنسی تشدد کے واقعات سے نمٹنے کیلئے مربوط اور متاثرین کی ضروریات پر مبنی نظام کو ادارہ جاتی شکل دی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ کی قیادت میں فریم ورک مختلف محکموں سے وسیع مشاورت، تحقیق اور ادارہ جاتی جائزوں کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ سپریم ورک کی تیاری کا مقصد موجودہ نظام کی خامیوں کی نشاندہی اور قابلِ عمل اقدامات کیلئے واضح اور قابلِ پیمائش ذمہ داریاں متعین کرنا ہے۔ سربراہ برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس بین وارنگٹن نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کے عزم اور سرکاری اداروں و کمیونٹی کی سطح پر اقدامات مضبوط بنانے کیلئے شراکت داریوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ محروم طبقات کو معلومات تک رسائی، اپنے تحفظات کے اظہار اور مو¿ثر سرکاری خدمات سے رابطے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ برطانیہ خواتین، بچوں اور دیگر محروم طبقات کے تحفظ، شمولیت اور حقوق کے فروغ کیلئے مسلسل شراکت داری کا حصہ ہے۔ ڈائریکٹر لیگل ایڈ سوسائٹی ملیحہ ضیائ لاری نے فریم ورک کی تیاری اور تدوین بارے بریفنگ دی۔