پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

لاہور (مشرق نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، وزیر اعظم پر ذمہ داری بھی بڑی ہوتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اہم ایشو کو متنازع نہیں بننے دینا، کوئی ہمیں نہیں بتا سکتا کہ اہم ایشو پر لائن کیسے لینی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ماضی میں پنجاب میں جتنے بھی الیکشن ہوئے وہ مسلم لیگ (ن) نے کرائے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب کا شیڈول دینا ہے، ہم پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلقوں میں بلدیاتی امیدواروں کو تلاش کر رہے ہیں۔