خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی اورپیپلزپارٹی بھی اس پر آن بورڈ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 11 دسمبر سے پہلے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی اور پیپلزپارٹی بھی اس پر آن بورڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج تو 6 ماہ میں ختم ہو جائیگا لیکن دہشت گردی کے خاتمے تک ایمرجنسی جاری رہے گی۔ پروگرام میں شریک پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کوئی چیز خلاف آئین، زور زبردستی سے نہیں ہوسکتی، ہمیں ابھی تک کھیل کے میدان میں آنے کی دعوت نہیں دی گئی، ہمارے سٹروک بعد میں آئیں گے۔