اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے پیپلزپارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار اور وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔
اپنے بیان میںطارق فضل چودھری نے کہا خیبر پختونخوا سے دہشتگردی کا خاتمہ ،ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے گورنرکا مضبوط ہونا ضروری ،وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے گورنر کو با اختیار بنا رہی ہے،حالیہ آرڈیننسز گورنر کو مزید اختیارات دینے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہیں۔
وزیر پارلیمانی امور نے کہا خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کےخلاف موثر اقدامات ،ترقی کیلئے گورنر کو مکمل سیاسی حمایت ملنی چاہیے،فیصل کریم کنڈی کا وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا آئینی و انتظامی ضرورت ہے،خیبرپختونخوا میں امن ،ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔



















