ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی

لاہور:( ) ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

پی ایچ ایف کو ایرانی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے باضابطہ تصدیق موصول ہوگئی ایران کی قومی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر 2026 تک ایک ہفتے کے دورے پر اسلام آباد آئیں گی۔

دورے کے دوران دونوں ایرانی ٹیمیں اپنے پاکستانی ہم منصب کھلاڑیوں کے ساتھ مشترکہ تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گی۔

 دونوں ممالک کے درمیان پریکٹس میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی ، مقصد کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کا قیمتی تجربہ فراہم کرنا اور دونوں ٹیموں کی مسابقتی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔