لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے جو 30 جون 2027 تک برقرار رہیگا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کے کنٹریکٹس دئیے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔ ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کے معاہدے ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس کو پیش کئے گئے ہیں۔
ٹی 20 انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اسکے علاوہ مستقبل کے کھلاڑیوں کی تیاری کیلئے ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں 19 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہٰ، طیب عارف، غازی غوری، عمران رندھاوا،رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔
پی سی بی کے اس فیصلے کے تحت مجموعی طور پر 38 کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹس اور ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں معاہدوں کی پیشکش کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

















