لکی مروت (مشرق نیوز) لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تمام زخمیوں کو سٹی ہسپتال لکی سٹی منتقل کر دیا گیا۔
زخمی ہونے والے اہلکاروں میں کامران اور سجاد جبکہ شہریوں میں ثناءعاللہ، شفقت اللہ اور محمد ذیشان شامل ہیں۔

















