سابق وزیر مملکت لیاقت بھٹی کے قتل میں ملوث 3 ذاتی محافظ گرفتار
حافظ آباد،مالاکنڈ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)حافظ آباد پولیس کی کارروائی ،سابق وزیر مملکت لیاقت بھٹی کے قتل میں ملوث3 ذاتی محافظوں کو گرفتار کرلیا۔
تفتیشی ٹیم میں شامل اہلکار کے مطابق تینوں ملزموں کو خیبر پختونخوا کے علاقے ملاکنڈ سے گرفتار کیا گیا،قبضے سے چھینی گئی 3گاڑیاں ،اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزموں کی جانب سے گھر میں موجود نقدی ، زیورات لوٹنے کی نیت سے واردات کی گئی۔

















