پشاور (مشرق نیوز) پشاور کے علاقے متنی میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللّٰہ اور سعید نواب کے نام سے ہوئی ہے۔
سی پی او کے مطابق دہشت گرد سرکاری تنصیبات پر حملوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 1 پستول، 3 دستی بم، 5 میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد کئے گئے۔ سی پی او کے مطابق فرار ہونے والے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے متنی میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔


















