وزیراعلیٰ جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد ، افسران کی ترقیوں ،تقرر و تبادلوں کے احکامات

لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری ہے ،محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں افسران کی ترقیوں اور تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسامہ سلامت سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ تعینات، کاشف رسول خالد سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال تعینات اور نوید لیاقت کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر 8اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی دی گئی، تمام 8افسران کو گریڈ 16سے گریڈ 17میں مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ترقی پانے والوں میں میمونہ شریف، ریحانہ عندلیب، بشریٰ اصغر، آسیہ بتول، رفعت نورین، فرحانہ یاسمین، سہیل انور خان اور آصف علی شامل ہیں ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ترقی پانے والے 8افسران کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیئے ۔ میمونہ شریف ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ویمن جیل ملتان تعینات، ریحانہ عندلیب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ ویمن جیل ملتان تعینات، بشری اصغر لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل، انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب لاہور تعینات، آسیہ بتول ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل فیصل آباد تعینات، رفعت نورین لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بہاولپور تعینات، فرحانہ یاسمین لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال تعینات، سہیل انور خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات اور آصف علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور تعینات کر دیا گیا ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر جاری تمام احکامات فوری طور پر نافذ العمل، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔