بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا تاہم بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے جبکہ ایف بی آر کا دوسرا نمبر اور سی ڈی اے کا تیسرا نمبر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میں قومی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 56 ادارہ جاتی ٹائپالوجیز، 10کراس کٹنگ گورننس ٹائپالوجیز اور 18 ریگولیٹری ٹائپالوجیز کی نشاندہی جبکہ کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا۔ ڈسکوز 61.1 سکور کے ساتھ سب سے زیادہ رسک والے ادارے قرار پائے ہیں، صرف ڈسکوز ہائی رسک بینڈ میں آیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ رسک والے 10اداروں میں ایف بی آر 54.4 سکور کے ساتھ دوسرے، سی ڈی اے 49.5 سکور کے ساتھ تیسرے، پاسکو 47.1 سکور کے ساتھ چوتھے اور این ایچ اے 43.4 سکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
اسی طرح پاکستان ریلوے 41.1 سکور کے ساتھ چھٹے، بی آئی ایس پی 40.1 سکور کے ساتھ ساتویں، پاکستان پوسٹ 39.9 سکور کے ساتھ آٹھویں، ایس این جی پی ایل 39.3 سکور کے ساتھ نویں اور ای ٹی پی بی 39.3 سکور کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔