ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل

دوحہ (مشرق نیوز) رائزنگ سٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان اہم مقابلے کے دوران بھارتی نوجوان بیٹر ویبھو سوریاونشی ایک غیر معمولی واقعہ کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔ میچ کے دوران 15 سالہ بھارتی کھلاڑی اوور کے اختتام پر چلتے ہوئے فیلڈ امپائر سے ٹکرا جاتے ہیں۔ انہوں نے بظاہر یہ ٹکر جان بوجھ کر ماری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویبھو وکٹ کے قریب کپتان تلک ورما سے کچھ گفتگو کرنے کے بعد دوسری جانب جانے لگتے ہیں اور اسی اثناءمیں اچانک امپائر کی جانب مڑتے ہیں جو بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تلخ کلامی ختم کروانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
سوریاونشی عین اسی دوران امپائر کی جانب مڑتے ہیں اور ان سے ٹکرا جاتے ہیں۔ جس کے باعث امپائر کے پاس موجود بھارتی بولر کی ٹوپی اور گلاسز بھی زمین پر گر جاتے ہیں جسے سوریاونشی فوری اٹھا کر امپائر کو واپس کر دیتے ہیں۔