پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ اپنے نام کرلیا


ڈھاکہ: (مشرق نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت لیا،فائنل میچ مسلسل بارش کے باعث نہ ہوسکا، میچ ریفری نے ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کو فاتح قراردیا۔

پاکستان نے لیگ مرحلے کے تینوں میچز میں کامیابی سمیٹی اور پوائنٹس، رن ریٹ ،ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں بھارت سے آگے رہا،بھارتی ٹیم نے اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور سٹیڈیم سے چلی گئی،مہمان خصوصی ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔