بٹگرام ،اراضی تنازع پر خونریز تصادم، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی


بٹگرام: (مشرق نیوز)بٹگرام کی تحصیل آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی تنازع پر 2گروپوں میں خونزیر تصادم،فائرنگ،7 افراد جاں بحق ،10 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں کوہستانی 3،گیلال آلائی قوم کے 4 نوجوان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان اراضی ملکیت کا تنازع کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے،تحقیقات شروع کردیں،ملزموں کو جلد گرفت میں لائیں گے۔، جبکہ ماضی میں بھی اس معاملے پر کشیدگی اور تصادم کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔