پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو 3ماہ قید

ڈی آئی خان:(مشرق نیوز)ڈی آئی خان کی مقامی عدالت نے پہلی بیوی ،متعلقہ ثالثی کونسل کی تحریری اجازت کے بغیر دوسری شادی کا جرم ثابت ہونے پر شوہر کو قید ، جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت نے خواتین کے قانونی حقوق کے تحفظ ،مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے بڑا اور مثالی فیصلہ سنایا،جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15 روز قیدبھگتنا ہوگی۔