پٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی کااشارہ،عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے،وزیراعظم

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دیتے ہوئے کہانرخوں میں بتدریج کمی کی جارہی ہے۔

ن لیگ کے سینئر خواجہ احمد حسان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ،ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،لیگی رہنما نے کہا پٹرویم سبسڈی کی مد میں عام عوام کو بلاتفریق ریلیف احسن اقدام ،براہ راست کروڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں،عوامی فلاح کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگی کی گئی ،مثبت اقدام کو سراہا رہے ہیں، خواجہ احمد حسان نے کہا عالمی سطح پر جنگی تنازعات کے سفارتی حل میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی کوششوں کو بہت پذیرائی ملی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاعوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کےلئے ریلیف کے اقدامات کرتے رہیں گے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی جارہی ہے،عالمی سطح پر جنگی حالات سے پوری دنیا کی معیشتوں میں اتار چڑھاو کی وجہ سے قیمتوں میں عدم استحکام ہوا، مستقل امن ہوتے ہی صورت حال بہتر ہوجائے گی۔