اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی برآمدات کے فروغ، مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافے ،چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار سمیت مقامی صنعتوں کو برآمدی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی)کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی شفاف طریقے سے میرٹ پر اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت کو ٹی ڈی اے پی کا حصہ بنایا جائے۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتوں میں تیارکردہ مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے، جدید خطوط پر استوار ٹی ڈی اے پی راہ ہمور کرے گا،زرعی مصنوعات کی برآمد کا پورا ایکو سسٹم بشمول ویلیو چین بنائی جائےگی،شفاف طریقے سے میرٹ پر اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت کو ٹی ڈی اے پی کا حصہ بنایا جائے،اصلاحات تب ہی ممکن ہیں جب اداروں میں ترقی کو اہداف کے حصول اور کارکردگی سے مشروط کیا جائے۔
شہبازشریف نے کہاادارے کی کارکردگی ،مالیاتی آڈٹ کےلئے اچھی شہرت کی حامل نجی آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کی جائیں، پاکستان کی برآمدی استعداد وسیع ،جغرافیائی محل وقوع انتہائی موزوں ہے،برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتوں ،چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ خصوصیات سے استفادہ حاصل کیا جا سکے۔
دریں اثنا ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکیش لیس معیشت اہم ترجیحات میں شامل ہے ،مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ،100فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ٹائم لائن مقرر ،نظام میں صارفین کے مسائل فوری حل کیے جائیں،کیش لیس معیشت کیلئے انٹرنیٹ فراہمی،ٹیکنالوجی تک عوام کی آسان رسائی یقینی ،راست ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کی سکیم حکومتی سرپرستی میں جاری رکھی جائے۔
شہبازشریف نے کہابجلی وگیس بلوں پر درج کیو آر کوڈ سے ادائیگیوں کیلئے مو¿ثر میڈیامہم چلائی جائے ، تمام وزارتیں ،سرکاری ادارے کیش لیس معیشت کے منصوبے پر مکمل عملدرآمد کریں۔
کیش لیس معیشت ترجیح،100فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ٹائم لائن مقرر کیاجائے،وزیراعظم















