اسرائیلی مظالم تشویشناک،بے گھر فلسطینی بچوں کی تصاویر نے دل دہلا دئیے،وزیراعظم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم نے بہادر فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کے اسرائیلی غیر قانونی اقدامات پراظہار تشویش کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہاجنگ بندی ،بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام کےخلاف جارحیت کی مذمت کرتا ہوں،خیمے زیر آب،غزہ کے بچوں کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں جن کے پاس پناہ کےلئے کوئی جگہ نہیں ،بے یار و مددگار بچے،بھوک ،شدید سردی کی زد میں ہیں،وزارت خارجہ غزہ کےلئے انسانی امداد بڑھانے کےلئے فوری تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں راشد بشیر ورک ،اسد حنیف کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاعوام نے ترقی، خوشحالی ،خدمت کے ایجنڈے پر اعتماد کیا،کامیابی نواز شریف کی قیادت، کارکنوں کی محنت ،عوامی حمایت کا نتیجہ ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں کامیابی میں اہم کردار رکھتی ہیں، خدمت، ترقی ،خوشحالی کا سفر مزید تیز کیا جائے گا، قائد نواز شریف کی قیادت ،وزیر ا علیٰ پنجاب مریم نواز کی انتھک محنت نے ن لیگ کومقبول ترین جماعت بنادیا۔