تہران: (مشرق نیوز) پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفی ایزدی نے کہاہے ایران اپنے دشمنوں کےخلاف طاقتور ،دردناک فوجی کارروائیاں کرنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہے، مستقبل میں کسی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کا دائرہ خطے سے باہر بھی پھیل سکتا ہے۔
لبنانی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے میجر جنرل مصطفی ایزدی نے کہا امریکہ ،اسرائیل کی بلاجواز جنگ کے بعد ایران نے فوجی تیاریوں ،دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا ،40 روزہ جنگ کے دوران ایران نے ثابت کیا وہ عزم، طاقت ،بھرپور تیاری کےساتھ موثر ،طاقتور فوجی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مکمل تیار،دشمنوں کیخلاف طاقتور ،دردناک کارروائیاں کرینگے،ایران
















