پاکستانی تجارت کو بڑا جھٹکا، کراچی سے نیویارک کنٹینر کا کرایہ 4گنا بڑھ گیا


کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستانی تجارت کو بڑا جھٹکا، کراچی سے نیویارک کنٹینر کا کرایہ 4گنا بڑھ گیا،کرایہ 2 سے بڑھ کر 9 ہزارڈالر تک جا پہنچا۔

جہازوں کے طویل راستوں نے ترسیل میں بھی 20 روز تک اضافہ کر دیا، مہنگی شپنگ ،تاخیر سے پاکستانی برآمدات عالمی منڈی میں دباو کا شکار ہیں،لاگت بڑھنے سے ملکی معیشت کےلئے بھی خطرات بڑھ گئے،آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر کے اطراف سکیورٹی خدشات نے تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت متاثر کر دی،ٹیکسٹائل، گارمنٹس، چاول، چمڑے، کھیلوں کے سامان، سرجیکل آلات، ادویات ،سمندری خوراک سمیت متعدد شعبے متاثر ہو رہے ہیں،توانائی،خام مال اورصنعتی اشیا کی درآمد بھی مہنگی پڑ رہی ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق کراچی سے نیویارک 40 فٹ کنٹینر بھیجنے کا کرایہ تقریباً 2سے بڑھ کر 9ہزارڈالر تک پہنچ گیا، چین سے کنٹینر کی ترسیل 2 ہزار سے 2400 ڈالر کی بجائے اب 4 ہزار سے ساڑھے 4ہزار ڈالر میں پڑ رہی ہے۔