کوہاٹ: (مشرق نیوز)کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے ،گمبٹ پولیس کے مطابق واقعہ درہ بوکاچ کے علاقے میں پیش آیا ،مزدوروں کی لاشیں نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
دوسری جانب نوشہرہ ،کوہاٹ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران غیر قانونی کان کنی میں استعمال ہونےوالی تمام بھاری مشینری نذر آتش کر دی گئی۔
کوہاٹ میں سونا نکالتے مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق
















