راولاکوٹ :(مشرق نیوز) راولاکوٹ میں بچی کی ہلاکت پراداروں کےخلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی سازش بے نقاب ،آڈیو لیک نے شرپسند عناصر کا منصوبہ عیاں کردیا۔
سامنے آنے والی آڈیو میں شرپسند عناصر بچیوں پر فائرنگ اپنے ہی مسلح کارکنوں سے ہونے کا برملا اعتراف کررہے ہیں، آڈیو میں فسادی جتھے کے کارندوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرانے کی منصوبہ بندی کی گئی،جویریہ ثاقب کی المناک موت پر متاثرہ خاندان کو دباو میں لا کر من پسند بیان دلانے کی سازش بھی بے نقاب ہو گئی۔
راولاکوٹ میں بچی کی ہلاکت پر اداروں کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب
















