شہید میجر ،حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کی شرکت

راولپنڈی :(بیورورپورٹ) نوشکی میں شہید ہونےوالے میجر عمر ناصر منہاس ،حوالدار عدنان خان کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام ،شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے کہامسلح افواج ،پوری قوم عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ،شہدا کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی باعث فخر ہے،شہداکو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کےساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔