سابق وفاقی وزیر چودھری لیاقت عباس کی پراسرار موت،تحقیقات شروع


حافظ آباد: (بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر چودھری لیاقت عباس بھٹی گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس نے موت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مختلف پہلووں سے تحقیقات شروع کر دیں۔

کرائم سین یونٹ ،فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلیے،ڈی پی او کے مطابق سکیورٹی گارڈز ،مقتول کی ذاتی گاڑیاں غائب ہیں، ذاتی اسلحہ بھی رہائش گاہ سے نہیں ملا،نعش پوسٹمارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔