لاہور: (نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاہے سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی، صوبوں کی بات کرنا غیر آئینی کیسے ہے؟،بات چیت ،مکالمہ جاری رہنا چاہیے، مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جا سکتا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا ریفرنڈم کا طریقہ آئین میں موجود ہے، صدر آصف زرداری کی خوبی ہے بات سنتے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں،پی پی نے پنجاب کی تقسیم کی قرارداد پر ووٹ دیا، سندھ کو لیکر خونریزی کس بنیاد پرہوگی،کسی کا گھر جلانا اور تشدد کرنا سیاسی حق کیسے ہو سکتا ہے؟ بلاول بھٹو کے پارلیمانی موقف ،حالیہ گفتگو میں تضاد پر سوالات اٹھتے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا عدالتی فیصلوں نے جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا، ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ملکی تاریخ کے بدترین فیصلوں میں شامل ہے، منتخب حکومتوں کے خاتمے پر عدالتی فیصلے بھی جمہوری نظام کےلئے نقصان دہ ثابت رہے۔
پی پی نے پنجاب کی تقسیم کی قرارداد پر ووٹ دیا، سندھ کو لیکر خونریزی کس بنیاد پرہوگی،ملک احمد خان
















